جاں بحق افراد کے لواحقین سے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے،طارق فضل چوہدری

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے خون کے نمونے لئے گئے ہیں اور لاشوں کی پہچان جاری ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ لواحقین کی پریشانی ختم کریں۔

وزیر مملکت برائے کیڈ نے بتایا کہ ڈی این اے کے ذریعے جہاز حادثے میں جاں بحق افراد کی پہچان کے لئے لواحقین سے خون کے نمونے اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کے لواحقین سے خون کے نمونے جمعہ کی صبح پونے چھ بجے اکٹھے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں دستیاب سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں گی تاہم لواحقین کی مدد کی غرض سے خون کے نمونے دیگر ہسپتالوں کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں تاہم مسافروں کی اشیاء کے ذریعے لواحقین کی مدد سے پہچان کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بدھ کے روز پاکستان ایئر لائنز کا طیارہ 42 ATRچترال سے اسلام آباد آتے وقت ایبٹ آباد حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ سمیت48افراد جاں بحق ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :