فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی نے ساٹھ افسران کو آئوٹ آف ٹرن پلاٹس دیئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ ان افراد کو پلاٹ الاٹ نہ کئے جائیں جو پہلے ہی اسلام آباد میں رعایتی قیمتوں پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب اس سے پہلے ڈی جی آڈٹ مقبول گوندل کہہ چکے ہیں کہ فائونڈیشن نے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساٹھ افسران کو آئوٹ آف ٹرن پلاٹ دیئے