ایف آئی اے نے 1.5 ارب روپے کے ای گورنمنٹ سکینڈل کا انکشاف

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے سینٹ پینل کو 105 ارب روپے سکینڈل کی رپورٹ دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ای گورنمنٹ سکینڈل کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سمیت تیرہ حکومتی محکموں نے مکمل طور پر ای گورنمنٹ پروجیکٹس نافذ نہیں کئے ہیں جس کیلئے سینکڑوں کمپیوٹرز خریدے گئے ہیں تاہم ایک کمپیوٹر بھی آن لائن نہیں کیا گیا اس بات کا انکشاف ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل نے سینٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔