لاہور ،نئے حلف اٹھانے والے وزراء کو تا حال دفاتر نہ مل سکے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) حلف اٹھائے کئی روزبیت گئے مگر پنجاب میں نئے بننے والے 12 وزرا کو تاحال دفاتر نہیں مل سکے دفاتر کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی کا محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نئے وزراکودفاتر دئیے جائیں گے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کودورہ کرنیکامراسلہ ارسال کردیا گیا ہے محکمے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائیامن وامان کے دورہ کے بعد وزرا کو کمرے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :