چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 4مطالبات پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی بنائی جائے گی حکومت کے خلاف سڑکوں اور پارلیمنٹ کے اندر تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کریں گے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 4مطالبات پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ کمیٹی 4مطالبا ت کے حوالے سے 27 دسمبر کو سی ای سی میں رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کیلئے اطمینان بخش پیش رفت نہ ہوئی تو حکومت کے خلاف سڑکوں اور پارلیمنٹ کے اندر تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :