ریلوے نے ایک کروڑ روپے کے ای ٹکٹ فروخت کردیئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کرلیا۔ ای ٹکٹنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکیں ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز 51 بڑے شہروں میں24 ٹرینوں پربذریعہ انٹرنیٹ سیٹ بک کروانے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمارکے مطابق چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں کے مسافروں نے انٹرنیٹ بکنگ کے نظام سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس کامیابی پر پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلویز میں جدت اور سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ اس موقع پر اٴْنہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :