یورپی یونین مہاجرین کو یونان واپس بھیجنے کی خواہاں

پالیسی سے بغیر تنہا بچے، مہاجرین کے ایسے گروپ متاثر نہیں ہوں گے جو خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں، یورپی یونین

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:34

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) یورپی یونین نے اپنی رٴْکن ریاستوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ ڈبلن معاہدے کے مطابق آئندہ برس مہاجرین کو واپس یونان بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کریں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے مطابق رٴْکن ممالک اٴْن تمام مہاجرین کی درخواستیں وصول کرنے کے پابند ہیں جو یورپی یونین میں داخلے کے لیے ان کی سرزمین پر سب سے پہلے پہنچے۔ مگر 2015ئ میں اس معاہدے پر عملدرآمد نہ ہو سکا جب قریب ایک ملین مہاجرین زیادہ تر اٹلی اور یونان کے راستے یورپ پہنچے۔ یورپی یونین حکام کے مطابق اس پالیسی سے بغیر تنہا بچے اور مہاجرین کے ایسے گروپ متاثر نہیں ہوں گے جو خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :