بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کے ساتھ کھڑے ہیں،گورنر سٹیٹ بینک

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ہم انسداد بد عنوانی مہم میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ کھڑے ہیں اور بہت جلد معاشرے سے بد عنوانی کے ناسور کو اکھاڑ پھینک دیں گے۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بد عنوانی معاشرے کی ترقی کی رفتار کو انتہائی سست کر دیتی ہے لیکن ملک سے کرپشن کا خاتمہ صدر مملکت ممنون حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اشرف وتھرا نے بتایا کہ انسداد بد عنوانی ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لئے قلیدی کردار ادا کرتا ہے اور مرکزی بینک نے بد عنوانی کا راستہ روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینکوں سے غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی روکنے کے لئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بد عنوانی معاشرے کا سب سے بڑا ناسور ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مرکزی بینک کوشاں اور قومی احتساب بیورو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

متعلقہ عنوان :