رینجرزنے ایم کیوایم لندن کے 5کارکنوں کوحراست میں لے لیا

گرفتارکارکنوں نے مکہ چوک پرجھنڈالہرایااوروال چاکنگ کی،جبکہ رینجرزنے خواتین کوقرآن خوانی کیلئے یادگارشہداء جانے کی اجازت دی،بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔بریگیڈیئرنسیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

رینجرزنے ایم کیوایم لندن کے 5کارکنوں کوحراست میں لے لیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09دسمبر2016ء) :رینجرزسندھ نے بدامنی پھیلانے والے ایم کیوایم لندن کے 5کارکنوں کوحراست میں لے لیاہے،گرفتارکارکنوں نے مکہ چوک پرجھنڈالہرایااوروال چاکنگ کی۔جبکہ رینجرزحکام نے خواتین کوقرآن خوانی کیلئے یادگارشہداء جانے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

رینجرزسندھ کے آفیسربریگیڈیئرنسیم نے کہاکہ بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔خداراقرآن کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ افراتفری اور بدامنی کاباعث بننے والے کارکنوں کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین سڑکوں پربیٹھ کرقرآن خوانی کررہی تھیں ،جس سے ٹریفک کی روانی میں مسائل پیداہورہے تھے۔اس لیے خواتین کوقرآن خوانی کیلئے یادگارشہداء جانے کی اجازت دی۔