Live Updates

عمران خان کو عدالت میں پانامہ کیس کی سماعت سے بھاگنے نہیں دیں گے،طلال چوہدری

پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے،محسن شاہ نواز رانجھا

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پانامہ کیس کی سماعت سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے پانامہ لیکس کے معاملے پرکمیشن کی تجویز مسترد کرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم کمیشن نہیں بناتے تو پی ٹی آئی کے رہنما ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اورجب ہم تحقیقاتی کمیٹی بنانے کیلئے تیار ہیں تو وہ اس کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ دریں اثناء وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان نے سماعت کے دوران غیرمہذب رویے کا مظاہرہ کیا، وہ قوم یا پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ وہ کسی شارٹ کٹ کے ذریعہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے ایک اور رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات