جنید جمشید نے پارلیمنٹ ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینا تھالیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے خطیب مولانا احمدالرحمان کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے خطیب مولانا احمدالرحمان نے کہا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو نے والے مبلغ اسلام اور نعت خواںجنید جمشید نے پارلیمنٹ ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینا تھالیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا،نماز جمعہ کے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید جمشید میری دعوت پرپارلیمنٹ ہاس مدعو تھے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ پر جنید جمشید کو خطبہ بھی دینا تھا،جنید نے شہزادوں والی زندگی دین پر لٹادی۔ انکی زندگی صحابی رسول سیدنا مصعب بن عمیر کے ساتھ مماثلت رکھتی ہے،ہم نے جنید جمشید کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کرنا تھا۔جنید جمشید سے دیرینہ اور ذاتی تعلقات تھے۔گلوکاری چھوڑنے کے بعد جنید جمشید نے اپنی ساری دولت غریبوں میں تقسیم کردی۔ انہیں مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے پندرہ ہزار ادھار دیئے تھے ،قبل ازیں جنید جمشید اور دیگر شہداء کے لیے دعا بھی کرائی گئی

متعلقہ عنوان :