ترک مذہبی امور سربراہ کی سردار یوسف سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت

دونوں رہنماوں کا تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق ،سردار یو سف نے مذہبی ہم آہنگی کے اقدامات سے آگاہ کیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات،ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت،دونوں رہنماوں کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق ،سردار یو سف نے ترک ہم منصب کو مذہبی ہم آہنگی کے کئے اقدامات سے آگاہ کیا،مہمت گورمیز نے کہا کہ تر کی دہشت گر دی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے، جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماوں نے باہمی دلچسبی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا،،سر دار یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے بھی در گرم عمل ہے،ترکی میں جمہوری قوتوں کی کامیابی ایک مثال ہے،بین المذاہب جم آہنگی سے دنیا میں قیام امن ممکن ہے،سردار یو سف نے ترک ہم منصب کو مذہبی ہم آہنگی کے کئے اقدامات سے آگاہ کیا،مت گورمیزنے کہا کہشدت پسندی اور دہشت گردی کی اسلام میں کوء گنجائش نہیں،پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،مسلم امہ کے مسائل باہمی اتحاد سے ہی حل کئے ھا سکتے ہیں،دہشت گر دی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی کو سراہتے ہیں