طیارہ حادثہ افسوسناک ہے‘ تمام نمونے اکٹھے کرلئے گئے ہیں‘ مسافروں کی اشیا کے ذریعے لواحقین کی مدد سے پہچان ممکن بنائی جارہی ہے،وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:42

طیارہ حادثہ افسوسناک ہے‘ تمام نمونے اکٹھے کرلئے گئے ہیں‘ مسافروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ افسوسناک ہے‘ تمام نمونے اکٹھے کرلئے گئے ہیں‘ مسافروں کی اشیاء کے ذریعے لواحقین کی مدد سے پہچان ممکن بنائی جارہی ہے۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ افسوسناک ہے کوشش ہے لواحقین کی پریشانی ختم کریں۔

آج صبح پونے چھ کے قریب تمام نمونے اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ پمز ہسپتال میں دستیاب سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دیگر ہسپتالوں کو بھی یہ نمونے بھجوائے گئے ہیں۔ ان کی مدد لی جارہی ہے۔ مسافروں کی اسیاء کے ذریعے لواحقین کی مدد سے پہچان ممکن بنائی جارہی ہے لواحقین نے صبر سے کام لیا اور اس طویل عمل کو برداشت کیا

متعلقہ عنوان :