طیارہ حادثہ ، پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں جاں بحق کی مغفرت ‘بارش اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ‘بارش اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور نماز کی امامت کرائی۔ نماز جمعہ کے بعد مولانا فضل الرحمن نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوںکی مغفرت کے لئے دعا کرائی اور اس موقع پر انہوں نے بارش اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :