یورپی یونین مہاجرین کو یونان واپس بھیجنے کی خواہاں

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:42

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) یورپی یونین نے اپنی رکن ریاستوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ ڈبلن معاہدے کے مطابق آئندہ برس مہاجرین کو واپس یونان بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے اپنی رکن ریاستوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ ڈبلن معاہدے کے مطابق آئندہ برس مہاجرین کو واپس یونان بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کریں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے مطابق رکن ممالک ان تمام مہاجرین کی درخواستیں وصول کرنے کے پابند ہیں جو یورپی یونین میں داخلے کے لیے ان کی سرزمین پر سب سے پہلے پہنچے۔ مگر 2015 میں اس معاہدے پر عملدرآمد نہ ہو سکا جب قریب ایک ملین مہاجرین زیادہ تر اٹلی اور یونان کے راستے یورپ پہنچے۔ یورپی یونین حکام کے مطابق اس پالیسی سے بغیر تنہا بچے اور مہاجرین کے ایسے گروپ متاثر نہیں ہوں گے جو خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :