بھارت کا پاکستان کیساتھ تعلقات مزید کشیدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر مملکت خارجہ کا پارلیمنٹ میں بیان

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک بدر کرنے کے فیصلہ کو قومی سلامتی کے مفاد میں قرار دیتے ہوئیکہا ہے کہ اس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کیلئے پاکستان کی بھارت کے خلاف جاریہ سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی اور دیگر ہند مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرناذمہ دار ہے۔

بھارت نے اکتوبر میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار محمود اختر کو ملک بدرکردیا تھا۔وی کے سنگھ نے کہامحمود اختر کو ناپسندیدہ شخص قرار دینے اور اس کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ ملک کے وسیع تر قومی مفاد میں لیاگیا۔انہوں نے کہاحکومت کی قطعی یہ منشا نہیں ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزیدگی کشیدگی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :