انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکل(ہفتہ) سیمینا ر منعقد ہوگا

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو مہمان خصوصی ہوں گے

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کل (بروز ہفتہ) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا ہال نمبر3میں منعقد ہونے و الی مرکزی اور اہم تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی-محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ اس آگاہی سیمینارمیں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے دانشور، سکالرز ، صحافی، ماہرین تعلیم، قانون دان، سیاسی و مذہبی رہنما، طلبا وطالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی- اس سال انسانی حقوق کا عالمی دن ’’آئیں ہر کسی کے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں‘‘کے عنوان کے تحت دنیا بھر میں منایا جائے گا-