پاک فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر تر قی پانیوالوں میں ندیم رضا ،ْ ہمایوں عزیز ،ْ نعیم اشرف ،ْ محمد افضل ،ْ شیر افگن ،ْ قاضی اکرام اور بلال اکبر شامل ہیں ،ْآئی ایس پی آر

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پاک فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا (کمانڈر پی ایم اے )میجر جنرل ہمایوں عزیز ( ڈی جی ڈبلیو اینڈآر جی ایچ کیو)میجر جنرل نعیم اشرف(نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی)میجرجنرل محمد افضل (ڈی جی ایف ڈبلیو او)میجر جنرل شیر افگن (آئی جی ایف سی بلوچستان)میجر جنرل قاضی اکرام (ڈی جی پی ایس جی ایچ کیو)اور میجر جنرل بلال اکبر (ڈی جی رینجرز سندھ)شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :