فرانسیسی اے ٹی آر ایئر کرافٹ کمپنی کی سانحہ حویلیاں کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

حکومت اے ٹی آر کمپنی کودورے اورتحقیقات میں شمولیت کی اجازت دینے کی مجازہے ،ْ ترجمان پی آئی اے

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:19

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) فرانسیسی اے ٹی آر ایئر کرافٹ کمپنی نے سانحہ حویلیاں کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے حادثے کی تحقیقات ان کی کمپنی کی ساکھ کیلئے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی کمپنی اے ٹی آر نے پی آئی اے سے حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کردی ہے اس سلسلے میں کمپنی نے حادثے کی جگہ اپنے نمائندے بھیجنے کے علاوہ طیارے حادثے کی تحقیقات کرنے والے ٹیم ایس آئی بی کے ارکان سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے فرانسیسی کمپنی کے مطابق حادثہ کی وجوہات کمپنی کی ساکھ خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے پی آئی اے کی معاونت کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی حویلیاں حادثہ کی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حکومت اے ٹی آر کمپنی کودورے اورتحقیقات میں شمولیت کی اجازت دینے کی مجازہے جبکہ اے ٹی آر کمپنی کی تحقیقات میں معاونت سے متعلق حتمی فیصلہ ایس آئی بی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :