سندھ کے مال مویشی رکھنے والے افراد کو دودھ کا مناسب ریٹ دلانے اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایاجائے، محمد علی ملکانی

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اورفشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ سندھ کے مال مویشی رکھنے والے افراد کو دودھ کا مناسب ریٹ دلانے اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے علاوہ سندھ کے دور دراز علاقوں ،ریگستان اور پہاڑی علاقے رکھنے والے اضلاع کے لوگوں کو مارکیٹ تک رسائی دلانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جسے یقینی بنایاجائے ۔

گزشتہ روز لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ میں سندھ ایگریکلچرل گروتھ پروجیکٹ کے حوالے سے چوتھے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اور فشریز غلا م حسین میمن ،پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر احمد کلہوڑو اور عالمی بینک کی طرف سے نذر محمد صالح منگی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک اور فشریز غام حسین میمن نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ اس پروجیکٹ میں ذاتی دلچسپی لیکر اسے کامیاب کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک امدادی پروجیکٹ ہے جو کہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ پروجیکٹ کامیاب ہو تاکہ سندھ کے عوام کو فائدہ پہنچے انہوں نے اعلی افسران سے کہا کہ باہر کے ممالک سے جو سامان ، مشنری ،میڈیسن یا خوراک کی چیزیںمنگوائی جائیں ان کا مکمل ریکارڈ اور تفصیل رکھی جائے انہو ں نے کہا کہ سندھ کی مچھلی مارکیٹوں میں کمپیوٹرائیز کانٹا نہ ہونے سے سندھ کے ماہی گیروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اداروں سے رابطہ کیا جائے تاکہ فش مارکیٹوں میں کمپیوٹرائیز کانٹے لگائے جائیں انہوں نے سیکریٹری لائیو اسٹاک وفشریز کو ہدایت کی کہ نگرانی کا عمل سخت کیا جائے اور جو بھی عملدار اپنے فرائص میں غفلت برتے اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے تاکہ منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :