حکومت نے دو چار رودالیاں بھرتی کی ہوئی ہیں جو عدالت کے باہر سوال پوچھنے والوں کو گالیاں دیتی ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ،بینظیر بھٹو کو کٹہرے میں کھڑاکیااور دو منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجا امید ہے کہ سپریم کورٹ اب بھی ایک مشکل فیصلہ لے گی،مولا بخش چانڈیو

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:52

حکومت نے دو چار رودالیاں بھرتی کی ہوئی ہیں جو عدالت کے باہر سوال پوچھنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ شریف فیملی کو نہیں چھوڑے گا کیونکہ شریف فیملی نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے ۔حکومت اب ایسے بھاگ رہی ہے جیسے اونٹ دریا کے کنارے بھاگتا ہے ۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملے میں مسلم لیگ ن کے کچھ رہنمائوں نے شروع میں شریف فیملی کا دفاع کیا لیکن جیسے ہی پانامہ کی حقیقت کا پتہ چلا تو ن لیگ کے سینئر اور معتبررہنما ئوں نے خاموشی اختیار کرلی اور وہ لاپتہ ہوگئے ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت نے دو چار رودالیاں بھرتی کی ہوئی ہیں جو عدالت کے باہر سوال پوچھنے والوں کو گالیاں دیتی ہیں ، حکومت کو احساس ہوگیا ہے کہ پانامہ کا معاملہ ایک حقیقت ہے اور اس سے بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کے دو نعرے تھے جو ان کے پیر ومرشد ضیاء الحق کے تھے ایک پیپلز پارٹی کرپٹ ہے اور دوسرااحتساب ۔

(جاری ہے)

خدا کی شان دیکھئے کہ آج بین الاقوامی کرپشن اسکینڈل میں شریف فیملی کا نام ہے اور اب احتساب سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شریف فیملی نے ہر بار قوم سے جھوٹ بولا ہے مشرف کے ساتھ معاہدہ کرکے ملک سے باہر گئے اور اس کا انکار کرتے رہے آخر کاران کا قوم سے بولا گیا جھوٹ پکڑا گیا بالآخر ثابت ہوا کہ وہ مشرف سے معاہدہ کرکے گئے تھے ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شریف فیملی کو ہمیشہ یہ غلط فہمی رہی ہے کہ کوئی غیبی قوت ان کی مدد ان کی مدد کرے گی اور ان کو کوئی ہلا نہیں سکتا ، لیکن جہاں ان کی عقل ختم ہوتی ہے وہاں سے قدرت کا اختیار شروع ہوتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شریف فیملی نے ماضی میں جو باتیں پیپلز پارٹی کے بارے میں کہیں آج وہ ن لیگ پر ثابت ہوچکی ہیں ۔سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی ،بینظیر بھٹو شہید کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور دو منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجا امید ہے کہ سپریم کورٹ اب بھی ایک مشکل فیصلہ لے گی ۔

متعلقہ عنوان :