امتحانات ،2016 ء نقل کرتے پکڑے جانے والے طلباء کی سزا معاف ، چیئر مین بورڈ

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) چیئر مین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ وہ طلباء جوامتحانات 2016 ء میں نقل کے مرتکب پائے گئے تھے ان طلباء پر آئندہ امتحانات میں دوسال تک بیٹھنے پر پابندی عائد کردی تھی ان طلباء کی سزا نرمی کر کے امتحانات 2017 ء میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔پیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نی( پیک ) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے سید شہزاد اختر ، غلام عباس بلوچ ، غلام محی الدین ، نصیر الدین چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پرجنرل سیکریٹری PEFS گل حمید منصوری اور عبدالجبار آفریدی بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ امتحانات کے لئے طلباء کی عمر میں بھی تین ماہ کی ریایت ، میٹرک کی سند کی دستیابی میں دو کے بجائے ایک سا ل کی مدت میں سند کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی کی تشکیل ، اس کے علاوہ میٹرک کی سند کی مقرر کردہ تاریخ گزرنے کی صورت میں طلباء کو جرمانے کے ساتھ د ی جانے والی سند اب مطلقہ اسکول پرنسپل ہی لیٹ فیس کی ادائیگی کے بعد خود وصول کر یں گے ، چند اہم مسائل جن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ ممبر آف بورڈ کے لئے علیحدہ نشست کی تجویز پر غور ، نویں ، دسویں کی کاپیوں کی کوڈنگ ایک ساتھ کی جائے گی تاکہ نویں کے امتحانی نتائج کا اعلان جلد عمل میں لایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ جو کاپی کی جانچ کرنے کی مد میں جو دس ہزار روپے پر 10 فیصد انکم ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے چیئر مین بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید الدین نے عالیٰ حکام مدد سے اساتذہ کو اچھی خوشخبری کی توقع کا یقین دلایا ، اس کے علاوہ بورڈ کے رینیول کی ہر سال جو فائیل جمع ہوتی تھی اور ایک سال کا رینیول دیا جاتا تھا اب وہ دو سے تین جبکہ گورنمنٹ کے نئے اسکول جو تین اور پانچ سال کا رینیول دیتے تھے انہیں مستقل کرانے کی یقین دہانی بھی شامل ہے۔