جاری آپریشن کے باعث شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، گورنر سندھ

ثقافتی ، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو رہا ہے، کو ر کمانڈر فائیو کو ر لیفٹنٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات میں اظہار خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:48

جاری آپریشن کے باعث شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، گورنر سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ،جاری آپریشن سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جاری آپریشن کے باعث شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، ثقافتی ، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو رہا ہے جو کہ صوبہ اور شہر کے روشن مستقبل کے لئے انتہائی خوش آئند ہے ۔

ملاقات میں عزم ظاہر کیا گیا کہ قیام امن میں فوج ، رینجرز ، پولیس او ر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں جنھیں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ، سیاسی و عسکری قیادت متفق ہیں کہ مکمل قیام امن کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر سندھ نے کراچی میں امن و امان کی بحالی میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے کردار کی تعریف اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل نوید مختار اس ضمن میں بھرپور کا وشیں بروئے کار لارہے ہیں جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ملاقات میں کور کمانڈر نے گورنر سندھ سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :