حیدرآباد میں بنک کی لفٹ خراب ہونے سے تین گھنٹے تک چھ افراد پھنسے رہے

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) حیدرآباد میں بنک کی لفٹ خراب ہو گئی ، تین گھنٹے تک چھ افراد پھنسے رہے ، شارع فاطمہ المعروف ٹھنڈی سڑک پر واقع نیشنل بنک آف پاکستان کی لفٹ خراب ہو گئی لفٹ آپریٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے 3گھنٹے تک6افراد لفٹ میں پھنسے رہے جب انہیں نکالا گیا تو ان کی بینک انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہو ئی واضح رہے کہ مذکورہ مصروف بینک میں اکثر لفٹ خراب رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :