گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،حیدر خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:46

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر صحت گلگت بلتستان حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،علاقے میں اکنامک زون سمیت متعدد میگا پراجیکٹس پر بھی کام شروع ہو گا،روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے کے عوام خوشحال ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ ،بابو سر روڈ اور استور شونٹر روڈ پر بہت جلد کام کا آغاز ہو گا ،گلگت بلتستان کی تمام سڑکوں کی مرمت ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو سی پیک منصوبے میں بھرپور طریقے سے شامل کیا ہے اور اس مقصد کے لئے جی بی میںکئی اہم میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ،انفراسٹرکچر کے علاوہ خطے میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :