دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ‘پنجاب حکومت کا موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے پنجاب حکومت کا موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ‘ روز مرہ کی زندگی معمولات کے مطابق چلنے سے قاصر ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے دھنداور سردی کی شدت کیساتھ ہی موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کرلیااور اس ضمن میں جلدہی محکمہ داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔ سکولوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر منگل سے دوجنوری تک ہوں گی۔ دوجنوری کو بچوں کودوبارہ سکول اورملازمین کو اپنی نوکری پر جانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :