اقتصادی ترقی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے‘ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ بدعنوانی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے، حکومت کے اقدامات میں شفافیت کا عنصر واضح ہے

وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:46

اقتصادی ترقی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے‘ بدعنوانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے‘ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ بدعنوانی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے اور حکومت کے اقدامات میں شفافیت کا عنصر واضح ہے۔ جمعہ کو وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کا عالمی دن 2009 سے منایا جارہ اہے اقتصادی ترقی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

بدعنوانی عالمی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس سے قومی وسائل کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے ہا کہ کسی بھی قوم کی سماجی ترقی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ بنیادی پلان کا حصہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی گئی اور قانون سازی کے ذریعے انسداد بدعنوانی کے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے معاشرے کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمیں مل کر معاشرے سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

بہتر نظم و نسق کے ذریعے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے۔ نیب کی کرپشن کے خاتمے کے لئے مہم قوم سازی کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے بدعنوانی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے اور حکومت کے اقدامات میں شفافیت کا عنصر واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :