ادارے اور عوام دست و بازو ہوکر کالی بھیڑوں پر ایسے ہاتھ ڈالیں کہ وہ بچ نہ پائیں ،صدرمملکت
اگر انتظامی ادارے بلا امتیاز اور بنیادی فرض سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں تو وطنِ عزیز کو جلد اس لعنت سے چھٹکارا مل سکتا ہے، اللہ کی خوشنودی اورجہاد سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پوری قوم رضا کارانہ کردار ادا کرے، معاشرے میں ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں صدر مملکت ممنو ن حسین کا ایوان صدر میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
جمعہ 9 دسمبر 2016 14:42
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے بگاڑ کی اصل وجہ بد عنوانی اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
بدعنوانی ایک ایسا ناسور ہیجس سے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ محرومی کا شکار ہو جاتاہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف معاشروں میں بدعنوانی کی ساری ذمہ داری اہلِ اقتداراور اہلِ اختیار پر ڈالنادرست نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کسی حد تک ان مسائل کے ذمہ دارحکمران تو ہو سکتے ہیں لیکن حکمرانوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اسے بری الزمہ قرار دینا غلط ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بدعنوانی اور اختیارات کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن بدعنوانی کے خلاف بات کرتے ہوئے اس بات کو پیشِ نظر رکھا جائے کہ اس سے ریاست، ریاستی ادارے اور ریاستی نظام کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری یہ کوششیں اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہیں اگر ہم گروہی مفادات سے اوپر اٴْٹھ کر صرف بدعنوانی کو اپنا ہدف بنائیں۔ٍ انھوں نے کہا کہ اگر فرد اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کونظرانداز کر دے تو اس کے نتیجے میں انتشار کی کیفیت پیداہوجاتی ہے جس سے بنے بنائے معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور خاص طور پرایسے افراد جو بدعنوان عناصر کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔انھوں نے معاشرے کیدانشور اور بااثر طبقات سے بھی کہا کہ وہ بھی آگے بڑھ کر اس میں اپنا کردار ادا کریں، اس طرح اصلاح احوال کی ایک ایسی تحریک کی بنیاد پڑجائے گی جس کے نتیجے میں سیاسی، معاشرتی اور طبقاتی تقسیم سے اوپر اٹھ کر ہم اپنے مسائل حل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ملک میں بدعنوانی کے خلاف بیداری پائی جا رہی ہے جو باعث اطمینان ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ ماضی کے مقابلے میں تما م ادارے بشمول ذرائع ابلاغ، سیاسی جماعتیں اورسول سوسائٹی اپنا اپنافعال کردار ادا کر رہے ہیں اوریہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ابھی بہت کام کرنا کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ احتسا ب کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے ادارے اور عوام ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر معاشرے کی کالی بھیڑوں پر اتنے موثر طریقے سے ہاتھ ڈالیں کہ انہیں بچنے کا کوئی راستہ نہ مل سکے۔صدر مملکت نے مذیدکہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنا ہے جس سے معاشرے میں اس کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے کلر بک (Colour Book) جاری کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے علامتی اقدامات نئی نسل اور معاشرے کی ذہن سازی اور شعور کی بیداری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بچوں کے سامنے قول اور عمل میں یکسانیت سے ان کے ذہنوں پر مثبت اثر پڑے گا جس سے معاشرہ بہتری کی طرف جائے گا۔اس موقع پر صدر مملکت نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسراں کوسرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.