بی زیڈ یو کی ڈگریوں کا معاملہ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے داخلے دلوانے کے حوالے سے رپورٹ طلب

عدالت بچوں کو مستقبل دائو پر نہیں لگنے دے گی ‘ لاہور ہائیکورٹ /کیس کی مزید سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈگریوں کا معاملے پر کیس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے داخلے دلوانے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت بچوں کو مستقبل دائو پر نہیں لگنے دے گی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے ہیرا آصف ،آمنہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس کی انتظامیہ نے جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ لاہور کیمپس کے طلباء کو ملتان میں20دسمبرتک داخلے کے لئے اشتہار دیدیا ،وصول ہونیوالی درخواستوں کی سکرونٹی کررہے ہیں۔جس پر عدالت نے قرار دیا کہ لاہور نہ چھوڑنے والے طلباء کو ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں داخلہ دے کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کامعاملہ ہے ،عدالت مستقبل دائو پر نہیں لگنے دے گی ۔تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 13جنوری کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔