گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈکے کانووکیشن کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور کے بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کا پہلا کانووکیشن کالج ہال میں منعقد ہوا۔ لاہور کالج برائے خواتین کی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ مغل تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ کانووکیشن میں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 414گریجویٹس کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ تقریب میں 21طالبات کو گولڈ میڈلز ،10طالبات کو رولز آف آنراور 12دیگرطالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں مختلف اساتذہ کرام میں حسنِ کارکردگی کی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں پرنسپل پروفیسر فرزانہ شاہین نے خطبہ استقبالیہ اور سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔