ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا اجلاس 16دسمبر کو طلب

جمعہ 9 دسمبر 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا اجلاس 16دسمبر کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس فیاض وڑائچ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی پیش کردہ قرارداد بابت امتحانی فیس برائے جوڈیشل افسران / جج صاحبان پر غور خوض کے لئے طلب کیا گیا ہے جو کہ 16دسمبر بروز جمعتہ المبارک بوقت 11:00 بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔