جنید جمشید کی آخری خواہش اللہ کی راہ میں جان سے جانا تھی ۔ بھائی ہمایوں جمشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 13:22

جنید جمشید کی آخری خواہش اللہ کی راہ میں جان سے جانا تھی ۔ بھائی ہمایوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنید جس کے لیے بھی بھائی تھا ، باپ تھا ، بیٹا تھا ان کے لیے پیغام یہ ہے کہ ان کا باپ ، بھائی اور بیٹا زندہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ نے جنید کو جن کی کفالت کی توفیق دی تھی ، میں ان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا، ان کا باپ ، بھائی اور بیٹا میری شکل میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جنید کے جانے کا دکھ تو بہت ہے لیکن خوشی بھی ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں گیا ہے ۔ ہمایوں نے بتایا کہ جب میری والدہ کا انتقال ہوا توجنید اللہ کی راہ میں تھا ، جب والدکا انتقال ہوا تب بھی وہ جماعت کے ساتھ نکلا ہوا تھا۔ تو مجھے لگتا تھا کہ جنید جائے گا تو اسی راہ میں جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنید ہمیشہ دعا بھی یہی مانگتا تھا کہ اللہ مجھے اپنی راہ میں موت عطا کرنا ۔

متعلقہ عنوان :