نومرتبہ دفترخارجہ سے درخواست کی پاکستان جاسوس کل بھوشن تک رسائی نہیں دے رہا،بھارت

کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ،فوری طورپر رہا کیاجائے،ترجمان بھارتی دفترخارجہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:25

نومرتبہ دفترخارجہ سے درخواست کی پاکستان جاسوس کل بھوشن تک رسائی نہیں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کلبھوشن کو غلط اور غیر قانونی طورپر9ماہ سے زائد عرصے سے زیر حراست رکھا جارہا ہے اور پاکستانی حکام کو اس کیخلاف کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ عالمی کنونشنز کے مطابق کل بھوشن تک فوری قونصلررسائی اور غیر قانونی حراست سے اسے فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :