جڑواں شہروںمیں حضور نبی پاکﷺؐ کا یوم ولادت منانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں حضور نبی پاکﷺؐ کا یوم ولادت منانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں محافل ذکر و نعت اور سیرت کانفرنس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے حضور سرور کونین ﷺ سے محبت کے اظہار کے طورپر اپنے گھروں ، گلیوں اور محلوں میں بھی چراغاں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حضور نبی پاکؐکے یوم ولادت کی تقریبات کے سلسلہ میں لوگوں نے اپنے گھروں ، مساجد اور اجتماعی سطح پر محافل میلاد کے انعقاد کے بھی پروگرام تشکیل دیئے ہیں جن میں علمائے کرام سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔اس طرح محافل نعت کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ 12ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد کمیٹیوں نے مرکزی عید میلاد النبی کے جلوس میںشرکت کے لئے اپنی اپنی پارٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو ذکر و نعت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔