Live Updates

عمران خان صاحب روز موقف بدلنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا البتہ نااہل اور بے وقوف ضرور لگتا ہے ،ْمسلم لیگ (ن)

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب روز موقف بدلنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا البتہ نااہل اور بے وقوف ضرور لگتا ہے ،ْ ہمارا دامن صاف ہے اور انشاء اللہ ضرور سرخرور ہونگے ،ْعمران خان اپنی ہر بات کو حرف آخر اور فیصلہ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے عوام اوراداروں کو نہیں مانتے ہیں ،ْعمران خان کے نزدیک سیاست جھوٹ ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت کا درج رکھتی ہے ،ْ سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا خود کیس سنے ،ْہمیں دونوں صورتیں قبول ہیں ،ْعدالتی فیصلے کو قبول کریں گے ۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،ْ ہمارا دامن صاف ہے اور ہمیں اللہ پر پورا یقین ہے کہ ہم سرخرو ہوں گے کیونکہ ہم پر جتنے بھی الزام لگے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت ہر محاذ پر مخالفین کے الزامات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار تھی اور ہے ،ْہم تحریک انصاف کے جھوٹ کو قوم کے سامنے لائے وزیر اعظم نے بار بار کہا کہ وہ عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے لیکن عمران خان کے وکیل نے کہا ہم کمیشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عدالت میں ثبوت لائیں گے تاہم وہ ثبوت نہیں لائے ،ْجو فوٹو کاپیاں انہوں نے لگائی کیا وہ شہادتیں ہیں اور انٹر نیٹ سے ڈائون لوڈ کئے ہوئے کاغذات کیا وہی شہادتیں ہیں ،ْعمران خان نے کہا 4 فلیٹ وزیراعظم کے خاندان کے ہیں لیکن وہ کوئی ثبوت نہ لاسکے انہوں نے عدالت میں جو بد تہذیبی کی مثال قائم کی وہ انتہائی شرمناک ہے ،ْعمران خان کے وکلا نے کہا کہ اگر کمیشن بنا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے جو انتہائی افسوس ناک ہے، عمران خان تو شاید یہ بھی بھول گئے کہ ان کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ کیا تھا، عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وزیر اعظم بن جائیں ،ْ وہ اپنی ہر بات کو حرف آخر اور فیصلہ سمجھتے ہیں، وہ نہ پاکستان کے عوام کو مانتے ہیں اور نہ ہی اداروں کو مانتے ہیں۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے پاناما کیس کے سلسلے میں عائد الزامات کا بھر پور جواب دیا ہے، ہم نے قانون کی روشنی میں بتایا کہ مریم نواز کسی صورت وزیر اعظم کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا خود کیس سنے ہمیں دونوں صورتیں قبول ہیں، ہم عدالتی فیصلے کو قبول کریں گے اور اپنا کیس سچ کی بنیاد پر جیتیں گے۔ عمران خان کے نزدیک سیاست جھوٹ ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت ہے، وہ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں اور ہم کام کرنا چاہتے ہیں، ایک شخص کی ہٹ دھرمی ملک کو ترقی سے روک رہی ہے۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، جھوٹ زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا ،ْنواز شریف کی تقریر میں نہیں عمران خان کے موقف میں تضاد ہے، کمیشن نہ بنے تو لاک ڈاؤن اور اگر بن جائے تو بائیکاٹ ،ْ روز نئی بات کرنے سے انسان وزیر اعظم نہیں بنتا، روز موقف بدلنے سے انسان نااہل اور بیوقوف ضرور لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کے ووٹ سے بنا جاتا ہے، عوام ووٹ اس کو دیتے ہیں جو کام کرتے ہیں، عمران خان نے کرکٹ کے سوا کبھی ریڑھی بھی نہیں لگائی، ان کا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں ہوتا ہے، انہوں نے کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیا کیونکہ کمیشن بنا تو سب سے پہلے کٹہرے میں عمران خان آئیں گے ،ْانہیں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جواب دینا ہو گا۔

اب عمران خان اور جہانگیر ترین کی باری آئے گی، ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت لائیں گے۔وزیر اعظم کے قانونی معاون بیرسٹر ظر اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسا ادارہ کسی کی دھمکیوں پر نہیں چلتا ،ْیہ وہ عدالت ہے جس کیلئے خود انہوں نے درجنوں بارلاٹھیاں کھائی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ہر اعتراض کا جواب عدالت میں دیا، ابھی مریم نواز اور حسین نواز کے وکلاء نے بحث کا اعلان نہیں کیا، ہم سب کا کام ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں لیکن عمران خان کی جانب سے عدالتوں کا احترام نظر نہیں آتا، عمران خان نے عدالت میں یو ٹرن لیا حالانکہ انہوں نے خود معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔ عمران خان خود عدالتی اشتہاری ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات