اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 13:09

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، نوٹی فکیشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بطور ریپڈ رسپانس فورس کام کرےگی ۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کی مدت 3 مارچ 2017ء کو ختم ہو جائے گی۔ فوج کی اسلام آباد میں تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کا نوٹی فکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :