جنید جمشید کا اپنے کوآرڈینیٹر ارسلان کو بھیجا گیا آخری وائس پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 13:00

جنید جمشید کا اپنے کوآرڈینیٹر ارسلان کو بھیجا گیا آخری وائس پیغام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : جنید جمشید کی شہادت کے بعد سے ہی ان سے متعلق بیانات اور ان کے پیغامات سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے ہیں۔ جنید جمشید سے متعلق ان کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ وہ ایک نہایت نیک اور عاجز انسان تھے۔ جنید جمشید کی جانب سے اپنے کوآرڈینیٹر ارسلان کو بھیجا گیا آخری وائس میسیج بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میسیج میں جنید جمشید نے اپنے کوآرڈینیٹر ارسلان کو کہا کہ تم میرے بھائی ہو، مجھے تم سے کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ تم میرے چھوٹے بھائی ہو مجھے تم سے کبھی کوئی ناراضگی ہو ہی نہیں سکتی۔ارسلان کو بھیجے گئے اپنے آخری پیغام میں جنید جمشید نے کہا کہ یاد رکھنا میں اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چترال جا رہا ہوں ، تم جب چترال آنا چاہو تم آ سکتے ہو۔ اپنے پیغام میں جنید جمشید نے مزید کہا کہ اگر تم چترال نہ بھی آ سکے تو کوئی بات نہیں، میری 5 یا 6 دن کے بعد چترال واپسی ہو ہی جائے گی۔ جنید جمشید کا واٹس ایپ پر اپنے کوآرڈینیٹر کو ارسال کیا گیا یہ آخری آڈیو پیغام آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :