نامور اسٹیج ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر تنویر عالم نے نئے اسٹیج ڈرامہ کا سکرپٹ مکمل کر لیا

بطور رائٹر و ڈائریکٹر اسٹیج ڈراموں کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) نامور اسٹیج ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر تنویر عالم نے نئے اسٹیج ڈرامہ کا سکرپٹ مکمل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر تنویر عالم نے طویل عرصے کے بعد نئے اسٹیج ڈرامے کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے اور اس سکرپٹ پر مبنی اسٹیج ڈرامہ اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا جس میں ڈائریکٹر بھی وہ خود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تنویر عالم نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھیٹر میں ایک ہی طرح کے اسٹیج ڈرامے سے یکسانیت آچکی ہے اور اس لیے میں نے نیا ڈرامہ سکرپٹ مکمل کیا ہے جس میں معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی نااہلی کا پردہ چاک کیا گیا ہے ۔ مزید دو سکرپٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں اور جلد وہ بھی مکمل کر لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے رائٹروں کو بھی چاہیے کہ وہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے نئے سکرپٹ تحریر کریں ، ایک ہی طرح کے ڈرامے اور جگتیں دیکھ کر لوگ اکتاہٹ کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے بطور رائٹر و ڈائریکٹر اسٹیج ڈراموں کی سنچری مکمل کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :