نئی پنجابی ’’ شمعوں اور ٹانگے والی ‘‘ نمائش کے لئے پیش

16دسمبر کو سال کی آخری فلم ’’ خدایہ ذوالجلال ‘‘ بھی پیش کر دی جائیگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) سال 2016ء میں فلم ’’ سلیوٹ ‘‘ کے بعد نئی پنجابی ’’ شمعوں اور ٹانگے والی ‘‘ بھی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ۔ فلم میں اداکارہ مدھو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دو پرانی فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں جن میں ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’ نشہ ‘‘ اور ہدایتکار رشید ڈوگر کی فلم ’’ مولا شیر ‘‘ شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں 16دسمبر کو سال کی آخری فلم ’’ خدایہ ذوالجلال ‘‘ پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :