آزاد تھیٹر گروپ ٹھٹھہ میں 9روز تک آگاہی اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد واپس پہنچ گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) آزاد تھیٹر گروپ ٹھٹھہ میں 9روز تک آگاہی اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد واپس پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد تھیٹر نے بچوں پر انٹرنیٹ کے منفی اور مثبت اثرات پر مبنی اسٹیج ڈرامہ ٹھٹھہ میں پیش کیا اور 9روز کے دوران ہزاروں والدین اور بچوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزاد تھیٹر کی جانب سے بہترین ڈرامہ کرنے پر ٹھٹھہ کے سماجی رہنما عامر چانڈیو نے فنکاروں کو ایک ایک ہزار روپے کا انعام بھی دیا ۔ یاد رہے کہ آزاد تھیٹر معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے اور اس کے تدارک کے لئے طویل عرصے سے ڈرامے پیش کر رہا ہے جس کو عوامی سطح پر بڑی مقبولیت مل رہی ہے ۔آزاد تھیٹر اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے کر چکا ہے ۔