معروف اداکارہ کم کارڈیشئن نے شوہر سے طلاق لینے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:06

معروف اداکارہ کم کارڈیشئن نے شوہر سے طلاق لینے کی منصوبہ بندی کر لی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے بعد شوبز کی دنیا کے ایک اور معروف ترین جوڑے کم کارڈیشیئن اور کین ویسٹ نے بھی طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شادی کے اڑھائی سال بعد اب کم کارڈیشئن کین ویسٹ سے طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین ’’یو ایس ویکلی‘‘ نے اداکارہ کے ایک دوست کے ذرائع سے بتایا ہے کہ کم کارڈیشئن ویسٹ سے طلاق لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں کیونکہ اب وہ مزید شادی شدہ نہیں رہنا چاہتیں۔‘‘ اداکارہ کی طرف سے یہ فیصلہ کینے ویسٹ کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے کچھ ہی ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ انہیں عارضی نفسیاتی مسائل کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :