ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کااعزازدپیکا پڈوکون نے اپنے نام کرلیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:01

ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کااعزازدپیکا پڈوکون نے اپنے نام کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) دپیکاپڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیے۔ پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاء کی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اب کی بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ میں چھپتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش (Sexy) کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔ دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراء لینے کے بعد 2016ء کے ایڈیشن میں شامل کیاگیا۔فہرست میں پایانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔ ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپرآئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پرآئیں