فلم انڈسڑی کے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں ‘مستقبل میں فلم انڈسڑی میں روشنی ہی روشنی نظر آئیگی ‘ صائمہ نور

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:01

فلم انڈسڑی کے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں ‘مستقبل میں فلم انڈسڑی میں روشنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں ‘مستقبل میں فلم انڈسڑی میں روشنی ہی روشنی نظر آئیگی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ بھارتی فلموں کی بند ش سے پاکستانی فلم انڈسڑی کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے اور میری نئی فلم سیلوٹ کو بھی شائقین جو پیار دے رہے ہیں یہ فلم انڈسڑی کیلئے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسڑی کا مستقبل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم فلم انڈسڑی کو مضبوط کر نے میں کامیاب ہوجائے تو اس سے صرف فلم انڈسڑی ہی نہیں فنکاروں کا بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور فلم انڈسڑی کی مضبوطی ہے فنکاروں کی بھی مضبوطی ہے ۔

متعلقہ عنوان :