اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے نئے ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار ‘‘میں پر فارمنس شروع کر دی

دیگر کاسٹ میں بندیا ‘مدھو ‘پلک رانا ‘اکرم اداس ‘حسن مراد ‘شکیل چن بھی شامل ہیں‘ ڈرامے کے ہدایتکاراظہر ملک ہیں

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:55

اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے نئے ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار ‘‘میں پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے نئے ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار ‘‘میں پر فارمنس شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم اسحاق اینڈ کمپنی کے زیر اہتمام الحمراہال ٹو میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں مر کزی کردار ہنی شہزادی کا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں بندیا ‘مدھو ‘پلک رانا ‘اکرم اداس ‘حسن مراد ‘شکیل چن بھی شامل ہیں اور ڈرامے کے ہدایتکاراظہر ملک ہیں اس حوالے سے خصوصی گفتگو میں ہنی شہزادی نے بتایا کہ الحمراء جیسے پر سکون ہال میں ڈرامہ کر نے کا اپنے ہی مزہ ہیں اور شائقین جو پیار محبت دے رہے ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ہے اور میں ہمیشہ کی طر ح آئندہ بھی اپنے شائقین کی امنگوں پر پورااتروں گی ۔