چیمپئنز لیگ، ایف سی پورٹو نے لائسسٹر سٹی کو پانچ صفر سے شکست دیدی

ریال میڈرڈ اور بورشیا ڈورٹمنڈ کا میچ برابر رہا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے میچز میں ایف سی پورٹو نے لائسسٹر سِٹی کی بڑی ٹیم کو پانچ صفر سے ہرا دیا جبکہ رالک میڈرڈ اور بورشیا ڈورٹمنڈ کے درمیان مقابلہ دو دو گولز سے برابر ہو گیا ہے۔چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں لائسسٹر سٹی کی مضبوط ٹیم کا مقابلہ ایف سی پورٹو کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

چھوٹی ٹیم نے لائسسٹر سٹی کے خلاف بڑی پرفارمنس دی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

پورٹو نے میچ کے دوران وقفے وقفے سے پانچ گولز کیے۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے آندرے سِلوا دو گولز کیساتھ نمایاں رہے۔ایونٹ میں ہونے والے دوسرے میچ میں رال میڈرڈ اور بورشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں کے درمیان میچ دلچسپ کھیل کے بعد دو دو گولز کی برابری پر ختم ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :