پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے لگا

برادر ملک ایران نے پہلے ہاں اور پھر ناں کرکے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کی نیندیں اڑاتے ہوئے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گرو پ ٹو کا میچ پاکستان سے منتقل کرنے کی درخوادت کر ڈالی

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے لگا، بردار ملک ایران نے پہلے ہاں اور پھر ناں کرکے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کی نیندیں اڑاتے ہوئے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گرو پ ٹو کا میچ پاکستان سے منتقل کرنے کی درخوادت کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے آئندہ سال فروری میں پاکستان کیخلاف اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو ایونٹ کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریجبکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بارہ سال کے طویل انتظار کے بعدڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو دی تھی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے ایران ٹینس فیڈریشن کے رویئے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ آئی ٹی ایف ایونٹ پاکستان میں ہی کرواے گا اور پاکستان نے اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کی سیکیورٹی ٹیم نے بھی پاکستان میں ٹینس ایونٹ کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو میں پاکستان اور ایران نے آئندہ سال مد مقابل ہونا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :