کراچی ، اورنگی ٹا ئون سے کالعدم تنظیم کی5 کارندے گرفتار

دھماکہ خیز مواد، بال بئیرنگ ، ہینڈ گرینیڈ، پستول اور گولیاں برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:49

کراچی ، اورنگی ٹا ئون سے کالعدم تنظیم کی5 کارندے گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں سمیت10 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے اورنگی ٹاون گیارہ نمبر میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والی5دہشت گردوں شہزاد،نور محمد،عبدالمنان ،ارسلان خان اور سلمان خان کو گرفتار کرکے 5کلاشنکوف،ایک کلو دھماکہ خیز مواد،آدھا کلو بال بئیرنگ ،5 ہینڈ گرینیڈ،ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں بھی براّمد کرلی۔

پولیس حکام کیمطابق گرفتار ملزمان اورنگی ٹاون میں دہشت گردی کی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھیجبکہ پرانی سبزی منڈی کے قریب پی آئی بی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات فروش عمران عرف ڈیکوریشن والے کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات براّمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے،ادھر لانڈھی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر4جواریوں گل زید،فقیر ماما ، سجاد حسین اور محمد عالم کو گرفتارکرکے اسلحہ اور رقم براّمد کرلی، چھاپے کے دوران ایک ملزم فرار ہوگیا۔دوسری جانب لیاقت اّباد8نمبر میں ڈکیتی مزاحمت میں ملزمان کی فائرنگ سے 65سالہ جمیل ولد بابو خان جاں بحق ہوگی

متعلقہ عنوان :