طارق فاطمی کی جان مکین سمیت اہم شخصیات سے ملاقات

پاک امریکہ تعلقات ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تبادلہ خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:41

طارق فاطمی کی جان مکین سمیت اہم شخصیات سے ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکہ میں جان مکین ، باب کارکر اور ایلیٹ اینگل سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران طارق فاطمی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے امریکہ وفد کو ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے امریکی وفد کو خطے میں درپیش چینلجز اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں طارق فاطمی نے امریکی شخصیات سے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔۔

متعلقہ عنوان :