Live Updates

پانامہ پر کمیشن کی ضرورت نہیں ہے، صدر کا کرپشن پر بیان وزیر اعظم کی طرف اشارہ ہے۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 12:27

پانامہ پر کمیشن کی ضرورت نہیں ہے، صدر کا کرپشن پر بیان وزیر اعظم کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ ہم جسٹس میاں ثاقب نثار کو چیف جسٹس کے لیے نامزدگی پرمبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم آٹھ ماہ سے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم سے وعدہ ہے کہ پانامہ کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ہمیں مایوسی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت نہیں ہوئی ۔آئین کہتا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے ۔وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ ان کا پارلیمنٹ میں دیا گیا بیان سیاسی تھا ۔ نواز شریف پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ قوم پانامہ ایشو کو نہیں بھولے گی۔نواز شریف سے جواب طلب کر کے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیس سے پتہ چلے گا کہ ملک کس طرف جا رہا ہے ۔

کیس فیصلہ کرے گا کہ اس ملک میں طاقتور کے لیے بھی قانو ن ہے ۔پانامہ سے قبل مریم نواز کا انٹرویو ہے کہ بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ۔پانامہ میں جائیداد کا انکشاف کے بعد ان کو جائیداد ماننا پڑ گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ہے لیکن پیش نہیں کر رہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارے پاس منی ٹریل کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔

اور ان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پرانا ریکارڈ کہاں سے لائیں؟ تب پرچی سسٹم تھا ۔ عدالت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی نے آ کر پیسے دئے ۔ ان کو یہ نہیں معلوم کہ کس نے پیسے دئے۔ اگر یہ آئی سی آئی جے کی دستاویز نہیں مانتے تو نوٹس کیوں نہیں بھیجا؟ عمرا ن خان نے کہا کہ اس کیس کے لیے کمیشن کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف سن لیں کہ ہم پانامہ کو بھولنے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ صدر کا کرپشن اور بد عنوانی پر بیان وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات