جنوبی وزیر ستان کے بے گھر افراد اپنی واپسی خیر گئی چیک پوسٹ،شمالی وزیر ستان کے میر زیل چیک پوسٹ سے یقینی بنائیں، فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے جنوبی وزیر ستان کے بے گھر افراد اپنی واپسی خیر گئی چیک پوسٹ اور شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد میر زیل چیک پوسٹ پر قائم واپسی کے مراکز پر سے یقینی بنائیں اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جات کے وی آر ایف فارم پر کرائیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے بے گھر افراد کو اپنے علاقوں میں واپسی کے موقع پر خیر گئی چیک پوسٹ سے واپس جائیں تاکہ ان کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاضہ جات کا فارم وی آر ایف پرکرایا جاسکے ۔ خیر گئی چیک پوسٹ کے علاوہ دوسرے راستوں پر واپس جانے والے اور وی آر ایف فارم پر نہ کرنے والے بے گھر افراد کو معاوضہ جات ادا نہیں کئے جائیں گے۔اسی طرح شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد میر زیل چیک پوسٹ پر قائم مراکزسے واپسی یقینی بنائیں تاکہ ان کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جات کا وی آرایف فارم پر کرایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :